نئی دہلی،05؍ نومبر (آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز) سن رائزرس حیدرآباد نے تین کھلاڑیوں کے بدلے شکھر دھون کو دہلی ڈیر ڈیولس میں شامل کیا ہے جس سے یہ اوپنر 10 سال بعد اپنے گھریلو شہر کی آئی پی ایل فرانچائزی سے کھیلتا ہوا نظر آئے گا۔دھون کی جگہ دہلی نے آل راؤنڈر وجے شنکر، اسپنر شہباز ندیم اور نوجوان ابھیشیک شرما کو سن رائزرس کے لئے ریلیز کیا ہے۔اس سال ہوئی کھلاڑیوں کی نیلامی میں سن رائزرس نے دھون کو رائٹ ٹو میچ (آر ٹی ایم) کارڈ کے ذریعے 5 کروڑ 20 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔بائیں ہاتھ کا یہ بلے باز حالانکہ اس رقم سے ناخوش تھا جس کی وجہ سے وہ اب دہلی سے جڑ گئے ہیں ۔2008 میں پہلا آئی پی ایل اسی ٹیم کے لیے کھیلے تھے۔سن رائزرس نے کہاکہ ہم دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ لمبی مدت سے جڑے کھلاڑیوں میں سے ایک شکھر دھون 2019 میں دوسری فرانچائزی کے لئے کھیلیں گے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہم نے رائٹ ٹو میچ کارڈ کے ذریعے دھون کو خریدا تھا۔